Common frontend top

آغرندیم سحر


ہڑپہ لٹریری فیسٹیول


’پنجاب کونسل آف دی آرٹس ‘ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام چوتھی دو روزہ بین الاقوامی ’ساہیوال ادبی و ثقافتی کانفرنس‘ کا آغاز ہو ا‘یہ کانفرنس پاکستان کی چند اہم ادبی کانفرنسوں میں شمار ہوتی ہے۔۱۷ تا ۱۸ دسمبر کو منعقد ہونے والی اس کانفرنس کی بنیادی اہمیت ہڑپہ کے کھنڈرات ہیں جو ساہیوال سے ۳۵ کلومیٹر مغرب کی طرف کھدائی کے دوران ملے تھے۔حضرت عیسیٰ ؑ کی پیدائش سے تقریباً ۱۲۰۰ سو سال قبل لکھی جانے والی ہندوئوں کی کتاب ’رگ وید‘ سے اس شہر کی تاریخ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔’رگ وید‘میں ایک شہر’ہری یوپیہ‘کے نام سے ملتا
پیر 19 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

مت قتل کرو آوازوں کو

جمعرات 15 دسمبر 2022ء
آغرندیم سحر
پاکستان اردو فائونڈیشن کے زیر اہتمام دو روزہ لٹریچر فیسٹیول جاری ہے جس میں ادب و صحافت اور سائنس و آرٹ پر درجن سے زائد سیشن رکھے گئے ہیں‘یہ ادبی میلہ ایک نجی تعلیمی ادارے میں ہو رہا ہے جو قابلِ داد بھی ہے اور قابلِ تقلید بھی۔کالج کی سطح پر ایسی تقریبات خال خال ہی نظر آتی ہیں کیونکہ نجی تعلیمی اداروں کے اپنے مقاصد ہوتے ہیں مگر شاہد رضا نے ایک انوکھا کام کر دکھایا‘وہ جس ادارے میں بھی بطور سربراہ گئے‘وہاں علم و ادب کا چراغ روشن کیے رکھا۔یہ دو روزہ بین الاقوامی میلہ بھی برادر شاہد
مزید پڑھیے


کرپشن کی روک تھام کا عالمی دن

پیر 12 دسمبر 2022ء
آغرندیم سحر
نو دسمبر کرپشن کی روک تھام کا عالمی دن تھا‘اس موقع پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ایک سروے جاری کیا ‘اس سروے میں پاکستانیوں نے چار محکموں پر نہ صرف شدید تنقید کی بلکہ ان محکموں پہ عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا۔اس سروے کی رپورٹ انتہائی افسوس ناک بھی ہے اور دلچسپ بھی،یعنی وہ محکمے جن سے ہم سب کو واسطہ پڑتا ہے‘وہ کرپشن میں سرفہرست کھڑے ہیں‘ایسا کیوں ہے؟شاید ہم نے آج تک سوچنے کی زحمت نہیں کی۔ہم ہر سال کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر کرپشن رپورٹ بھی جاری کرتے ہیں اور کرپٹ افراد کے گرد
مزید پڑھیے


ناظمِ مجلس ترقی ادب کی تقرری: ادبی یا سیاسی

جمعرات 08 دسمبر 2022ء
آغرندیم سحر
فروری2021ء میںمجلس ترقی ادب کی سربراہی سے ممتاز محقق اور دانشور ڈاکٹر تحسین فراقی کو غیر آئینی طریقے سے ہٹا کر منصور آفاق کو اس اہم ترین ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا‘اس تقرری پر مختلف طبقوں کی جانب سے شدید رد عمل آیا کیونکہ ڈاکٹر تحسین فراقی کے چودہ ماہ باقی تھی‘انھیں نہ تو نوٹس دیا گیا اور نہ ہی وقت‘بزدار حکومت نے من پسند صحافی کو اس عہدے سے نواز دیا۔اس تقرری کے بعد دو طرح کا ردِ عمل سامنے آیا تھا‘ایک طرف راقم سمیت درجنوں ادیبوں کا موقف تھا کہ تقرر جس کا بھی ہو‘یہ اہم
مزید پڑھیے


ادبی کانفرنسیں : چند تجاویز

پیر 05 دسمبر 2022ء
آغرندیم سحر
کراچی میں ہونے والی پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا آج چوتھا دن ہے۔ دنیا بھر سے مندوبین کی ایک کثیر تعداد اس اہم ترین کانفرنس کا حصہ ہے ۔ کراچی کی یہ عالمی کانفرنس اب قومی تہوار کا درجہ اختیار کر چکی ہے ‘تمام زبانوں سے تعلق رکھنے والے قلم کار و دانش ور اس ادبی تہوار کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔اس کانفرنس کے منتظم اعلیٰ محمد احمد شاہ ہوتے ہیں جو کراچی آرٹس کونسل کے چیئرمین ہیں۔ اس کالم کے توسط سے احمد شاہ اور ان کی پوری ٹیم مبارک بادپیش کرتا ہوں کیونکہ یہ کانفرنس زبان و
مزید پڑھیے



خوابوں کا شہر

جمعرات 01 دسمبر 2022ء
آغرندیم سحر
لاہور ہر اس شخص کا خواب ہے جو زندگی میں کچھ نیاکرنا چاہتا ہے‘ادب و صحافت یا پھر فنونِ لطیفہ میں۔میں نے بھی اوائل عمری میں یہ خواب دیکھا اور اس خواب کی تکمیل کے لیے لاہور کا رخ کرنے کا سوچا۔میٹرک کے بعد اپنے ہی ضلع میں کامرس میں داخلہ تو لیا مگر اس شعبے میں دل چسپی نہ ہونے کے باعث جلد ہی اسے خیر باد کہ دیا اور ’خوابوں کے شہر ‘لاہور پہنچ گیا۔لاہور آتے ہی پہلا مسئلہ نوکری کا درپیش تھا‘پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے کچھ تو کرنا تھا لہٰذا یہاں پہلے سے موجود احباب
مزید پڑھیے


اردو صحافت کی دو صدیاں

پیر 28 نومبر 2022ء
آغرندیم سحر
آج ہم اردو صحافت کا دو سو سالہ جشن منا رہے ہیں‘یہ سفر مارچ ۱۸۷۷ء میں کلکتہ سے ’جامِ جہاں جما‘کی شکل میں شروع ہوا تھا۔یہ ہفتہ وار شائع ہوتا تھا اور اس کے دونوں جانب ایسٹ انڈیا کمپنی کی مہرلگی ہوتی تھی جس سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ اس اخبار کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔یہ اخبار آغاز میں اردو میں شائع ہوا مگر جب اردو کی مانگ کم ہوتی محسوس ہوئی تو اسے فارسی میں کر دیا گیا اورآخر میں کچھ حصہ اردو ضمیمے کے طور شائع ہونے لگا مگرایک سال بعد ہی پورے اخبار کا اردو ترجمہ
مزید پڑھیے


کوئی شہر کو دیکھ رہا ہے

جمعرات 24 نومبر 2022ء
آغرندیم سحر
راقم نے اپنے کالم’’کیا لاہور سیف سٹی ہے‘‘میں عرض کیا تھا کہ لاہور میںجس تیزی سے کرائم بڑھ رہا ہے‘ خدا نہ کرے کہ اس خوبصورت شہر کو بھی کراچی جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ جائے ۔پنجاب پولیس کی کارکردگی پر ہمیشہ سوالیہ نشان رہا مگر اب پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں کہ ایسا کیوں ہے؟ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی انتظامیہ کو واضح کرنا چاہیے۔اس کالم کے بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ توصیف گوندل نے ادارے کے مسائل و مقاصد سے آگاہ کرنے اورڈی آئی جی
مزید پڑھیے


’’فاتح کا گیت‘‘

پیر 21 نومبر 2022ء
آغرندیم سحر
ثروت حسین ستر کی دہائی کی وہ منفرد آواز ہیں جنھوں نے اردو غزل کو وقار بخشا اور جدید استعاروں اور تلمیحات سے اردو غزل کا دامن وسیع تر کیا۔ ثروت فطرت کا شاعر ہے‘اس کا دن اور رات‘اس کی پسندیدہ آوازیں اور استعارات و علامتیں،سب کا تعلق اسی دھرتی سے ہیں۔ثروت ہر اس انسان کی آواز بنتا ہے جس کا تعلق اس کی مٹی سے ہے اور جو اس معاشرے میں کہیں فراموش کر دیا گیا ہے‘ثروت بھولے ہوئوںکو یاد کرتا ہے‘ان کی آواز میں آواز ملاتا ہے‘ان کے دکھوں کو محسوس کرتا ہے‘ان کی خوشیاں خود جیتا ہے
مزید پڑھیے


ادیبوں کا استحصال نہیں ہونا چاہئے

جمعرات 17 نومبر 2022ء
آغرندیم سحر
گزشتہ روز انتہائی سینئر شاعر اور دانشور محترم حسین مجروح کا خط موصول ہوا‘خط میں سائباں تحریک کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی جانے والی کوششوں کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا‘ آپ خط ملاحظہ فرمائیں: ’’عزیزم آغر ندیم سحر صاحب،سلام و رحمت! آپ کا کرم کہ آپ نے سائباں تحریک کے مقاصد اور طریقِ عمل میں دل چسپی ظاہر کی اور اس قافلے کا فعال حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔سائباں تحریک کی بابت تعارفیہ ہمراہ پانچ رکنیت فارم ارسال ہیں۔آپ سے استدعا ہے کہ اپنے قریبی احباب کو بھی اس ہمہ جہت ادبی تحریک کا حصہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں