Common frontend top

کاروبار


نئی لائف انشورنس پراڈکٹ کی رجسٹریشن اور منظوری میں آسانی

بدھ 25 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) ملک میں انشورس سیکٹر کے فروغ اور کمپنیوں کو کاروباری آسانیاں فراہم کرنے کے پیش نظر سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے نئی لائف انشورنس پراڈکٹ کی رجسٹریشن اور موجودہ پراڈکٹ میں ترامیم کی رجسٹریشن اور منظوری کو نہا یت آسان بنا دیا ہے ۔واضح رہے کہ لائف انشورنس کمپنیوں کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی زیادہ تر اسکیمیں اور پراڈکٹ ملتی جلتی نوعیت کی ہوتی ہیں جبکہ ان کی شرائط و ضوابط میں بھی زیادہ فرق نہیں ہوتا۔ لہذا، کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایس ای سی پی نے لائف انشورنس
مزید پڑھیے


اکاؤنٹنٹس نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوں: اے سی سی اے

بدھ 25 مارچ 2020ء
لاہور( کامرس ڈسیک)اکاونٹنٹس کو گوشہ عافیت سے باہر آنا ہوگا۔ علاوہ ازیں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے بارے میں مسلسل سیکھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی صلاحیت کے حصول کی غرض سے کی جانے والی سرمایہ کاری سے اکاؤنٹنٹس کو اپنی ڈیجیٹل مہارتوں کو واضح کرنے اور خود کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کے حوالے سے مدد مل سکتی ہے ۔‘ یہ بات دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے ) کی جانب سے جاری کی گئی ایک سروے رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔ سروے رپورٹ میں شامل 4,200 سے زائد عالمی شرکاء کی آراء
مزید پڑھیے


کرونا روکنے کیلئے سندھ حکومت کے فیصلے بروقت ہیں:کاٹی

بدھ 25 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر اور شیخ عمر ریحان نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے اقدامات کو لائق تحسین قرار دیا ہے ۔ ایس ایم منیر کاکہنا ہے کہ ہمیں اپنے صوبے کے وزیر اعلیٰ پر فخر ہے کہ اس قومی و عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے انہوں نے روشن مثال قائم کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے
مزید پڑھیے


شرح سود کو کم کر کے پانچ فیصد تک لایا جائے ، محمد احمد وحید

بدھ 25 مارچ 2020ء
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح کروناوائرس کی وجہ سے پاکستان میں بھی کاروباری اداروں کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ تجارتی مراکز بند ہونے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ مشکل حالات میں کاروباری اداروں کو مزید مسائل سے بچانے کیلئے حکومت شرح سود کو فوری طور پر کم کر کے پانچ فیصد تک لائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بڑے بڑے
مزید پڑھیے


گندم پیداوار اضافہ، 16ارب 51کروڑ کا منصوبہ شروع

منگل 24 مارچ 2020ء
اسلام آباد (آن لائن) صوبہ پنجاب میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے 16ارب 51کروڑ80 لاکھ روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے تاکہ صوبہ میں گندم کے کاشتکاروں کی شرح منافع کو بڑھایا جاسکے ۔محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ منصوبہ کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوارمیں7 من اضافہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ کاشتکاروں کی معاونت کیلئے ان کو رعایتی نرخوں پر زرعی مداخل کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں کاشتکاری کی جدید سہولیات سے استفادہ کیلئے منصوبہ کے تحت حکومت کاشتکاروں کو 50فیصد کی
مزید پڑھیے



حکومتی حمایت میں ہر قسم کاکاروبار معطل رکھیں گے :شیخ عبدالمنان

منگل 24 مارچ 2020ء
لاہور(خبرنگارخصوصی)ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ پاکستان چیئر مین شیخ عبد المنان اورر صدر رانا محمد ندیم عباس نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پنجاب گورنمنٹ،اور سندھ گورنمنٹ کے اعلان لوک ڈاؤن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ پاکستان اپنی ہر قسم کی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کرنے کیساتھ ساتھ ہر قسم کا کاروبار 6 ، اپریل 2020تک بند کر رہے گا ، گورنمنٹ آف پنجاب و سندھ کے اعلان کے مطابق تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند ہوں گی اور اس محلق کرونا وائرس کیخلاف اﷲ تعالیٰ
مزید پڑھیے


لاک ڈائون کے دوران فلورملز کھلی رہیں گی:عاصم رضا

منگل 24 مارچ 2020ء
لاہور(خبرنگارخصوصی)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عاصم رضا احمد نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران فلورملز معمول کے مطابق کھلی رہیں گی ، عوام کو خوردونوش کی اشیاکی فراہمی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے،آٹا ہر گھر کی ضرورت ہے اس لئے فلور ملز بند نہیں کی جاسکتیں، فلورملز مالکان اور ملازمین احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، فلورملز مالکان اورملازمین سینٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں، انہوں نے کہاکہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ، غیر ضروری سرگرمیاں ترک کریں، غیر ضروری طور پر ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کیاجائے ، اس موقع پر احتیاط کرنا
مزید پڑھیے


کرونا،انڈسٹری کیلئے معاشی پیکج ضروری ہے ،ایس ایم منیر

منگل 24 مارچ 2020ء
کراچی( کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ اورسابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر،سیکریٹری جنرل یو بی جی زبیرطفیل اور ترجمان گلزارفیروز نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیراختیار کریں کیونکہ کورونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے اور اس کا واحد علاج احتیاط ہے اسلئے ہم سب کو احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔ ایس ایم منیر نے کہ معیشت پر کرونا کے شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ان حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان انڈسٹری اورٹریڈ کیلئے خصوصی
مزید پڑھیے


کرونا وائرس سٹیل انڈسٹری کو دیوالیہ کر رہا ہے ،کریم عزیز

منگل 24 مارچ 2020ء
کراچی( کامرس رپورٹر) آل پاکستان سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سٹیل انڈسٹری کو دیوالیہ کر رہا ہے ۔ لاکھوں افراد کو روزگار اور حکومت کوبجلی اور گیس کے بلوں اورمحاصل کی مد میں اربوں روپے ادا کرنے والے اس شعبہ کو بحال کرنے کے لئے بیل آوٹ پیکج دیا جائے ۔کریم عزیز ملک کو ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدربھی ہیں نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے معاشی بحالی کے لئے پیکج کا
مزید پڑھیے


کروناکے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات بہترین ہیں،حنیف لاکھانی

منگل 24 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر اور کراچی کلب کے سابق صدر حنیف لاکھانی نے سندھ حکومت کی جانب سے کوروناوائرس سے سندھ کے عوام کو بچانے کیلئے کئے گئے اقدامات اورصوبے میں لاک ڈاؤن کو بہترین عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا جس تیزی سے پھیل رہا ہے ہماری حکومت کے پاس اتنے بھی وسائل نہیں کہ وہ اس ناگہانی آفت سے نمٹ سکے اس لئے جو اقدامات کئے جارہے ہیں اس پر پوری قوم کو یکسوئی کے ساتھ عملدرآمد کرنا چاہیئے ۔حنیف لاکھانی نے کہا کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں