Common frontend top

کاروبار


15ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل کو ہو گی

جمعرات 19 مارچ 2020ء
لاہور( این این آئی)15ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل کو ہو گی ۔ اس قرعہ انداز ی کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے ۔
مزید پڑھیے


شرح سود میں کمی سخت حالات کے برعکس ہے : انجم نثار

جمعرات 19 مارچ 2020ء
لاہور،کراچی(کامرس رپورٹرز)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمیاں انجم نثارنے کہاکہ اسٹیٹ بینک کا شر ح سو د میں 0.75فیصد کمی کا فیصلہ عالمی سطح پر کرونا وائرس سے ہو نے والے سخت حالات کے بر عکس ہے ۔ عالمی معیشت دان اور بڑے تعداد میں دوسرے ممالک کا روبار اور مارکیٹ میں تو سیع کی پالیسیاں متعارف کروا کر معاشی سر گر میوں کی حما یت کر رہے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک نے دنیا بھر میں موجود تبا ہ کن حالا ت کو نظر انداز کر دیا ہے جس سے پاکستان کی بر آمدات متا
مزید پڑھیے


انشورنس سیکٹر کیلئے سائبرسیکورٹی فریم ورک کی گائیڈ لائنز جاری

بدھ 18 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس سیکٹر کیلئے سائبرسکیورٹی فریم ورک کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جن کا مقصد انشورنس کمپنیاں اور ان سے منسلک ا داروں کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سسٹم کو محفوظ اور مستحکم بنانے کیلئے بنیادی اصول وضح کرنا ہے ۔واضح رہے کہ انشورنس کمپنیوں کے پاس بڑی تعداد میں موجود صارفین سے متعلق ذاتی و کاروباری معلومات موجود ہوتی ہے جنہیں محفوظ اور صیغہ راز میں رکھنا ضروری ہے ۔معلومات کے اس ذخیرہ کی وجہ سے بیمہ کمپنیاں سائبر جرائم میں ملوث پیشہ ور افراد کا ممکنہ ہدف بن
مزید پڑھیے


ہنگامی صورتحال میں زرعی اجناس کی ترسیل جاری رکھنے کی ہدایت

بدھ 18 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے زراعت ہاؤس لاہور میں کرونا کے حفاظتی اقدامات کے متعلق لائحہ عمل کی تیاری بارے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید،ایڈیشنل سیکرٹری(ایڈمن) محبوب عالم، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(پلاننگ)عبیداﷲ کھوکھر ،منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود بھٹی ودیگر نے شرکت کی،اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے تمام افسران کو کرونا سے متعلق حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار،مزید1067 پوائنٹس گر گئے

بدھ 18 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی شدید مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی ہاتھ کھو بیٹھا اورانڈیکس مزید 1067.98 پوائنٹس کی کمی سے 32616.93 پوائنٹس سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث 70 فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 80 ارب 51 کروڑ8لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔کرونا وائرس کے پھیلتے دنیا بھر کی معیشت پر پڑتے منفی اثرات کے باعث گزشتہ روز منگل کو بھی
مزید پڑھیے



سونا500روپے اضافے سے 89ہزار500روپے فی تولہ ہوگیا

بدھ 18 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس پورٹر) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کے اضافے سے 89ہزار500روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالرکے اضافے سے 1473ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 90ہزار500روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 429روپے کے اضافے سے 76732روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیے


انٹر بینک میں ڈالر 30پیسے اضافے سے 158.90روپے میں فروخت

بدھ 18 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی اور یورو سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا ۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے 158.20روپے سے بڑھ کر 158.50 روپے او ر قیمت فروخت 40پیسے کے اضافے سے 158.50 روپے سے بڑھ کر 158.90 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 157روپے سے بڑھ کر 157.50روپے ہوگئی اورقیمت فروخت 158.50 روپے
مزید پڑھیے


امریکہ:میسوری میں فائرنگ،4افراد ہلاک،ملزم کی خودکشی

منگل 17 مارچ 2020ء
میسوری(نیٹ نیوز) امریکہ کی ریاست میسوری میں ایک شخص نے گیس سٹیشن پر فائرنگ کرکے پولیس افسر سمیت4افراد کو ہلاک کردیا اور خود خودکشی کرلی۔عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص گیس سٹیشن پر قائم ایک سٹور میں میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی،مسلح شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں2اہلکار زخمی ہوگئے ۔سپرنگ فیلڈ پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں تا ہم انہوں نے اس حوالے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
مزید پڑھیے


کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ایمپلائز لاہور ہائیکورٹ کا اجلاس

منگل 17 مارچ 2020ء
لاہور( کامرس ڈیسک) گزشتہ روز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ایمپلائز لاہور ہائیکورٹ لاہور فلیٹ نمبر 28-Eسیکنڈ فلور کرن پلازہ سوک سنٹر ایم بلاک ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن لاہور کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا جس کی صدارت سوسائٹی صدر یوسف شاہین نے کی، اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے کئے گئے فیصلہ جات کی توثیق، سالانہ بجٹ کی منظوری، اور سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے فضل احمد رندھاوا اور انسپکٹر جاوید ہنجرانے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ایجنڈا متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔اس موقع پر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری منیر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا
مزید پڑھیے


ہائیڈل اور متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار حکومت کی اولین ترجیح :ڈاکٹر اختر ملک

منگل 17 مارچ 2020ء
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ ہائیڈل اور متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں بہت سے پراجیکٹس پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر ، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، سابق صدر سہیل لاشاری اور سابق سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں