Common frontend top

کاروبار


پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا، احمد وحید

هفته 28 مارچ 2020ء
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر کے مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے عوام کو ایک اچھا ریلیف فراہم کیا تھا لیکن گذشتہ چند دنوں میں ڈالر آٹھ روپے سے زائد مہنگا ہو گیا جس نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں پر پانی پھیر دیاہے لہذا انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے ۔ محمد احمد
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا، 842 پوائنٹس ریکور

هفته 28 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئر زکی خریداری کے باعث تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 28ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 842.37پوائنٹس کے اضافے 28109.57پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 75فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 17 ارب 54 کروڑ 88 لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 9.26فیصد
مزید پڑھیے


فیڈ نہ ملنے سے نقصان کا اندیشہ، برائلر فارمرز تذبذب کا شکار

هفته 28 مارچ 2020ء
کراچی(این این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر برائلر چکن کا بحران بھی سر اٹھانے لگا، فارمرز تذبذب کا شکار، 50 فیصد فارمز بند ہوگئے ہیں۔ اس ضمن میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ذرائع نے بتایاکہ یہی صورتحال رہی تو آئندہ ہفتے تک برائلر گوشت ناپید ہوجائے گا، برائلر چکن گوشت کی قیمت آئندہ چند روز تک 400 روپے فی کلو تک پہنچنے کا امکان ہے ،فارمرز کے مطابق چوزوں کی خوراک یعنی فیڈ نہیں مل پارہی جس کے باعث بیشتر فارمرز چوزوں کی پیداوار کو روکنے لگے ہیں، اگر چوزے شیڈ میں ڈال دیں اور فیڈ ملز فیڈ مہیا نہ
مزید پڑھیے


صحت و تحفظ کیلئے درکار کیمیکلز درآمد کرنے کی منظوری

هفته 28 مارچ 2020ء
لاہور( آن لائن )محکمہ تجارت نے صحت و تحفظ کے لیے درکار کیمیکلز درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 کے اپینڈکس بی میں ترمیم کے لیے 2 نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ۔ایس آر او 257 کے مطابق ایسیٹون، اینتھرینیلیک ایسڈ، ایتھائی ایتھر، ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور سلفیورک ایسڈ کی تجارتی درآمد کی اجازت دی گئی۔اسی طرح ایس آر او258 کے تحت یکم مئی 2020 تک درآمد شدہ کھانے کی اشیا پر اسٹیکر چسپان کرنے کی شرط ختم کردی گئی۔
مزید پڑھیے


اینگرو فرٹیلائزر کی جانب سے کرونا وائرس سے بچائو کیلئے مہم کا آغاز

هفته 28 مارچ 2020ء
کراچی(کامرس رپورٹر)اینگرو فرٹیلائزر نے ڈہر کی اور اس کے مضافات میں کرونا وائرس سے بچائوکیلئے جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔ گزشتہ ہفتہ شروع کی جانے والی اس مہم کے تحت تحصیل ہسپتال، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، رہائشی علاقوں اور مارکیٹوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ جبکہ کمپنی کی جانب سے عوام کی آگاہی کیلئے مختلف جگہوں پر چالیس ہینڈ واش پوائنٹ بھی بنائے گئے ہیں۔عوام میں کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے کمپنی نے گھوٹکی میں ایف ایم ریڈیو مہم کا بھی آغاز کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے
مزید پڑھیے



کاروبار میں آسانی کیلئے ضوابط منظوری کا نظام نافذ

هفته 28 مارچ 2020ء
کراچی ( کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے کاروبار میں آسانی کے لیے ضوابط منظوری کا نظام نافذ کردیا۔بینک دولت پاکستان نے ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ (EPD) ، ایس بی پی اور فارن ایکسچینج آپریشنز ڈپارٹمنٹ (FEOD) ، ایس بی پی بی ایس سی کے بالترتیب زر مبادلہ پالیسی اور آپریشنز سے متعلق کیسوں کو جمع کروانے کے لیے ضوابطی منظوری کا نظام یا آر اے ایس نافذ کیا ہے ۔ آر اے ایس، جو 24 مارچ 2020ء سے آپریشنل ہوچکا ہے ، بینکوں کو کیس جمع کروانے اور ضوابطی فیصلے وصول کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک ایس بی پی بی ایس سی
مزید پڑھیے


ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم سے بیل آئوٹ پیکج کا مطالبہ

جمعه 27 مارچ 2020ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )ٹریول ایجنٹس ایسویسی ایشن(ٹیپ) نے وزیر اعظم پاکستان سے بیل آئوٹ پیکج کا مطالبہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ٹریول ایجنٹس ایسویسی ایشن (TAAP) کے چیئر مین محمد نعیم شریف کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو باضابطہ طور پر خط ارسال کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا کے باعث پاکستان کے ٹریول ایجنٹس شدید مشکلات کا شکار ہیں۔لہذا ضروری ہے کہ دیگر ملکی صنعتوں کی طرض ٹیپ کے معاملات کا بھی بغور جائزہ لیا جائے ۔آئندہ 3 ماہ کیلئے ٹریول ایجنسی دفاتر کو یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیوں میں ریلیف دیا جائے
مزید پڑھیے


کروناسے تباہی،ریلیف پیکج خوش آئند ہے : کاشف اقبال

جمعه 27 مارچ 2020ء
لاہور(سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم کااقتصادی پیکج خوش آئندہے کروناوائرس نے ہرشعبہ زندگی کومتاثرکیاہے ۔حکومت کی طرف سے کی گئی تمام احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی ہم بھر پور تائید کرتے ہیں ۔کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ تاہم سب سے بڑی کوشش گناہوں کی معافی اوراللہ کی طرف رجوع ہے ۔پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں پہلے سے ہی نہ ہونے کے برابرتھیں لیکن کرونا وائرس سے پاکستان کی معیشت جام ہوکررہ گئی ہے ۔ملک کی ساٹھ فیصدآبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزاررہی ہے ۔ان حالات میں معاشی
مزید پڑھیے


کرونا، تاجروں اور حکومت میں تعاون کی ضرورت:لاہور چیمبر

جمعه 27 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مارک اپ کی شرح میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے نازک وقت میں بہت اہم اور درست فیصلہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر مسلسل اپیل کرتا آرہا تھا کہ مارک اپ کی شرح اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے ، مشکل حالات میں حکومت نے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے جس سے صنعتکاروں، تاجروں اور عوام
مزید پڑھیے


اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کو پرائس مجسٹریٹ کا درجہ تفویض

جمعه 27 مارچ 2020ء
راولپنڈی(رپورٹر92نیوز)محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد جبار چوہدری کوموجودہ حالات میں اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیئے پرائس مجسٹریٹ کا درجہ تفویض کردیاگیاہے ،انھوں نے گذشتہ روزاپنی حدود میں پھل و سبزیاں فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے مارے ،اس دوران انھوں نے سرکاری نرخ کے برعکس پھل و سبزیاں فروخت کرنے والے دکانداروں کو مجموعی طور پر ستائیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاہے ،اس موقع پر انھوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدائت کی کہ وہ موجودہ حالات کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں بلکہ شہریوں کے لیئے سہولیات فراہم کریں اور سرکاری
مزید پڑھیے








اہم خبریں