Common frontend top

کاروبار


چوتھے روز بھی شدید مندی: پاکستان سٹاک انڈیکس میں 286.22پوائنٹس کمی،83ارب ڈوب گئے

جمعه 20 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان مسلسل چوتھے روز بھی برقرار رہا اور 1700سے زائد پوائنٹس کی کمی اور کاروباری معطلی کے بعد صورتحال میں قدرے بہتری آئی لیکن مندی کا رجحان پھر بھی غالب رہا، ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 286.22پوائنٹس کی کمی سے 30129.83پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو83ارب 22کروڑروپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی58کھرب82ارب39کروڑ32لاکھ روپے سے گھٹ کر57کھرب99ارب17کروڑ32لاکھ روپے ہوگئی۔سٹاک ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کے خطرات کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی ریکارڈ
مزید پڑھیے


کرونا: سارک چیمبر کی صدارت کیلئے ہونیوالی تقریب ملتوی

جمعه 20 مارچ 2020ء
اسلام آباد (وقائع نگار،خصوصی نیوز رپورٹر) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدارت کا منصب پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے مارچ کے آخری ہفتے میں یہاں منعقد ہونے والی تقریب کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے ۔ سارک چیمبر کے آئندہ صدر افتخار علی ملک پاکستان کے تجربہ کار تاجر رہنما ہیں۔ افتخار علی ملک نے جمعرات کو تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارک چیمبر کی صدارت پاکستان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہوگا۔
مزید پڑھیے


لاہور چیمبر کا کرونا کے لیے ایک کروڑ کا فنڈ قائم

جمعه 20 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کرونا کی آفت سے نمٹنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایک کروڑ روپے کی ابتدائی رقم سے فنڈ قائم کردیا ہے ۔ یہ فنڈ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد کی مشاورت سے قائم کیا ہے ۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ یہ فنڈ قائم کرنے کا مقصد کرونا کی بدترین آفت سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کرنا اور حکومت کو معاونت مہیا کرنا ہے کیونکہ وہ تنہا اتنے بڑے مسئلے سے
مزید پڑھیے


سٹیٹ بینک کا برآمدی شعبوں، مینوفیکچرنگ صنعتوں کو سہولت دینے کا اعلان

جمعه 20 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کی جانب سے برآمدی شعبوں اور مینوفیکچرنگ صنعتوں کو سہولت دینے کے اقدامات کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت برآمدکنندگان کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ شعبوں کو مزید سہولت دینے کی کوششوں کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے برآمدکنندگان کو اپنے برآمدی سامان کی شپنگ کی دستاویزات کسی حد کے بغیر اپنے بیرونی خریداروں کو براہ راست بھجوانے کی اجازت دی ہے ، جو اس بات سے مشروط ہو گی کہ برآمدکنندگان کے برآمدی واجبات ایک فیصد سے کم ہوں اور وہ ایکسپورٹر گذشتہ تین برسوں میں کم از کم 5 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات
مزید پڑھیے


کرونا: مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی طلب میں نمایاں کمی

جمعه 20 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) کرونا وائرس کے پھیلاوٗ کو روکنے کے لئے کئی ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں عائد ہونے کے باعث کرنسی مارکیٹوں میں غیر ملکی کرنسیوں کی طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے یورو ،برطانوی پاونڈ ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے 158.40روپے سے گھٹ کر158.35روپے او رقیمت فروخت35پیسے کی کمی سے 158.80روپے سے گھٹ کر 158.45روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید
مزید پڑھیے



فروری 2020ء کے دوران قومی برآمدات میں 8.19 فیصد اضافہ

جمعرات 19 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) فروری 2020ء کے دوران قومی برآمدات میں 8.19 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق فروری 2020ء میں برآمدات کا حجم 2.14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جنوری 2020ء کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 1.98 ارب ڈالر رہا تھا۔
مزید پڑھیے


ایمرجنسی میں اشیائے خورونوش فراہم کریں گے : وقار حسین

جمعرات 19 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں زرعی منڈیوں سے اشیائے خورو نوش کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بلا تعطل زرعی منڈیوں سے اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب نے مکمل پلان تیار کر لیا ہے ۔ یہ بات اسپیشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) وقار حسین نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی صورتحال میں زرعی منڈیاں معمول کے مطابق اپنا کام سرانجام دیں گی۔
مزید پڑھیے


برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

جمعرات 19 مارچ 2020ء
لاہور( این این آئی)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 220روپے ، زندہ برائلر مرغی 152روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 100روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔
مزید پڑھیے


شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس میں 15.69 فیصد کا نمایاں اضافہ

جمعرات 19 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس میں گزشتہ ایک سال کے دوران 15.69 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق فروری 2020ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کے کھاتوں کا حجم 14 کروڑ 81 لاکھ 50 ہزار 95 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ فروری 2019ء کے اختتام پر ملک میں شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 12 کروڑ 80 لاکھ 5163 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا یوں ایک سال کی مدت میں شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کے
مزید پڑھیے


انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے گرنے سے 158.80روپے میں فروخت

جمعرات 19 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 158.50روپے سے گھٹ کر 158.40 روپے او رقیمت فروخت 158.90روپے سے گھٹ کر 158.80روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.50روپے اورقیمت فروخت 158.50روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید171.50رو پے سے بڑھ کر 172 روپے اورقیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر 176روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں