Common frontend top

کاروبار


پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں: ترک سفیر

جمعه 13 مارچ 2020ء
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر ) پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر احسان مصطفی یوردکول نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں اور ترکی کی کمپنیاں چاہتی ہیں کہ وہ سب سے پہلے پاکستان کی مارکیٹ میں موجود ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں تاہم اس مقصد کیلئے پاکستان کو کاروبار کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ طویل المدت اور پائیدار آزاد تجارت کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے جو دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور
مزید پڑھیے


زرمبادلہ کے ذخائر میں 3کروڑ56لاکھ ڈالر کا اضافہ

جمعه 13 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے کے دوران3کروڑ56لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18ارب90کروڑ46لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق6مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر3کروڑ24لاکھ ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر12 ارب78کروڑ99لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں3کروڑ98لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر 32لاکھ ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 6ارب 11کروڑ 47 لاکھ ڈالر ہوگئے جس کے نتیجے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں3کروڑ56لاکھ ڈالرکا اضافہ ریکارڈ
مزید پڑھیے


کمپنیوں کو میٹنگ میں کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

جمعرات 12 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کے خطرے کے پیش نظر، کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ شئیرز ہولڈرز کی صحت کے تحفظ کے لئے کمپنیاں اپنی شئیر ہولڈرز کا سالانہ اور کمپنیوں کی عمومی میٹنگ کی منصوبہ بندی میں کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ کمپنیا ں بورڈآف ڈائریکٹر کے اجلاس، ٹیلی فون کال یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کرنے کو ترجیح دیں۔ ایس ای سی پی نے اپنے اعلامیہ میں تمام کمپنیوں کوہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں
مزید پڑھیے


ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی کے زیادہ مواقع پاکستان میں ہیں،سی ای او سیال

جمعرات 12 مارچ 2020ء
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ میجرجنرل (ر) محمد عابد نذیر (تمغہ امتیاز ملٹری) نے کہا ہے دنیا میں ایوی ایشن انڈسڑی کی ترقی کے سب سے زیادہ مواقع پاکستان میں موجودہیں۔ اس سلسلے میں ایوی ایشن پالیسی کو عوامی امنگوں کے مطابق بنانے اور یونیورسٹیوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایوی ایشن انڈسٹری اور قومی ترقی کے موضوع پرمنعقدہ سمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت محمد ریحان یونس
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ کا اتار چڑھاؤ کے بعد مندی پر اختتام

جمعرات 12 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 22.50 پوائنٹس کی کمی سے 37673.25پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث 64.85 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 21 ارب 64کروڑ27لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے سبب کے ایس
مزید پڑھیے



ترسیلات زر بڑھ کر 15 ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئیں

جمعرات 12 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر 5.37 فیصد بڑھ کر 15 ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر 15 ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی جو سال 19-2018 کے اسی عرصے کے 14 ارب 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 5.37 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ ماہ فروری میں
مزید پڑھیے


کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

جمعرات 12 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی طلب بڑھنے کے باعث قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1.49 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے بڑھ گیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ہوئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 1.49 روپے کے اضافے سے 156.93 روپے سے بڑھ کر 158.42روپے اور قیمت فروخت 157.13 روپے سے بڑھ کر 158.62 روپے
مزید پڑھیے


نئے سپیشل اکنامک زونز سے صنعتی انقلاب برپا ہو گا: میاں اسلم

بدھ 11 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں سپیشل اکنامک زونز کا قیام،انفراسٹرکچر کی فراہمی،انڈسٹریل اسٹیٹ کی آبادکاری اور قائداعظم بزنس پارک کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پیڈمک نبیل ہاشمی،ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وتجارت اشعر زیدی،سی ای او پیڈمک اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں نئے سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے صنعتی انقلابی برپا ہو گا۔ نئے صنعتی زونز کا قیام وزیراعظم عمران خان کے
مزید پڑھیے


خوشاب میں مائنز ٹیسٹنگ لیبارٹری کی تعمیر تیزی سے جاری :عامر اعجاز

بدھ 11 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس ڈیسک ) خوشاب میں بین الاقوامی معیار کی مائنز ٹسٹنگ لیبارٹری کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے مائنز سیمپل ٹیسٹنگ لیبارٹری خوشاب کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے مائنز ٹیسٹنگ لیبارٹری خوشاب کا ہنگامی دورہ کیا۔ مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر ریاض چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سیکرٹری معدنیات نے ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز خوشاب کے دفتر میں اہم افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ مائنز لیبر ویلفیر کمشنر ریاض چودھری نے تعمیراتی کام کے حوالے سے
مزید پڑھیے


کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری

بدھ 11 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالراور یورو کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید57پیسے کی کمی سے 157.50روپے سے گھٹ کر156.93روپے اور قیمت فروخت 157.70روپے سے گھٹ کر157.13روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 156.50روپے سے گھٹ کر156روپے ہوگئی اورقیمت فروخت157روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید
مزید پڑھیے








اہم خبریں