Common frontend top

سپریم کورٹ


کورونا کیس اور اموات تخمینے سے کم: سپریم کورٹ کو بریفنگ؛ امید ہے حکومت بھرپور اقدامات کریگی:چیف جسٹس

جمعرات 09 اپریل 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی،این این آئی، 92 نیوز رپورٹ) کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ کو حکومتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مراز نے عالمی وبا کی موجودہ صورتحال، انتظامات، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے مالی مدد نے ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ ظفر مرزا نے کہا کہ ہمارے تخمینے سے کم کیسز رپورٹ ہوئے اور اموات بھی کم ہوئی ہیں۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد کی زیر صدارت 5ججز کوان چیمبر بریفنگ
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ کا تمام رہا قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم،بڑے بڑے لوگ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں:چیف جسٹس

بدھ 08 اپریل 2020ء

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹس کے قیدیوں کی ضمانت کے فیصلے کالعدم قرار دیدیئے سپریم کورٹ نے سنگین جرائم، نیب اور منشیات کے مقدمہ میں دی گئی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے رہا کئے گئے تمام قیدیوں کو دو بارہ گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا اور اٹارنی جنرل کی قیدیوں سے متعلق سفارشات کو تسلیم کرلیا ہے ۔کورونا کے باعث ہسپتالوں کی بندش اور سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کو آٹا چینی کا مسئلہ درپیش ہے اور بڑے بڑے لوگ
مزید پڑھیے


کورونا سے 25اپریل تک 50 ہزار افراد متاثر ہونے کا خدشہ: حکومت، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اتوار 05 اپریل 2020ء
اسلام آباد( خبر نگار)حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں 25 اپریل تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔رپورٹ میں عدالت کو کورونا وائرس سے بچائوکے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 336ملین امریکی ڈالر ز کی لاگت سے ہیلتھ ایمر جنسی پلان کا نفاذ کردیا گیا ہے ۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال اور آئسولیشن وارڈ قائم کرکے مخصوص عملہ تعینات کردیا گیا ہے اور تشخیصی مراکز قائم کردیئے
مزید پڑھیے


کیا ملک میں فراڈ نہیں ،لوگ کالا دھن نہیں بنا رہے ؟سپریم کورٹ

جمعرات 02 اپریل 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے ملتان میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم ملک اللہ بخش کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی اور ٹرائل کورٹ کو کیس جلد نمٹانے کا حکم دیا ہے ۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل کے دلائل پر جسٹس قاضی محمد امین احمدنے سوال کیا کہ کیا اس ملک میں فراڈ نہیں ہو رہا؟ لوگ کالا دھن نہیں بنا رہے ؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ملزم نے عوام سے اس منصوبے کیلئے پیسے لئے جس کو بنانے کا اس کواختیار ہی نہیں
مزید پڑھیے


طلبہ سیاست کا ایندھن نہ بنیں پڑھائی پر توجہ دیں: سپریم کورٹ: ریاست مخالف تقریر کرنیوالے طالبعلم کی ضمانت منظور

منگل 31 مارچ 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے ریاست مخالف تقریر کرنے والے طالبعلم عالمگیر خان کی ضمانت منظور کر تے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ طلبہ کو سیاست کا ایندھن نہیں بننا چاہئے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے ملزم کے وکیل کی یقین دہانی پر ضمانت کی درخواست منظور کرلی ۔دوران سماعت جسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریمارکس دیئے کہ ہم آزادی اظہار رائے پر مکمّل یقین رکھتے ہیں تاہم طالبعلم کو پڑھائی پر توجہ دینا چاہئے ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ملزم نے ریاست مخالف تقریر کیوں کی؟ کیا یہ
مزید پڑھیے



کے پی حکومت پر10ارب کی تلوار لٹک رہی مگر معاونت نہیں: سپریم کورٹ: زائد المیعاد اپیل پر برہمی

هفته 28 مارچ 2020ء
اسلام آباد (خبرنگار)عدالت عظمیٰ نے ایک اور زائد المیعاد اپیل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔ سپریم کورٹ میں باجوڑ پبلک سکول کے ملازمین کو سرکاری ملازمین کے برابر مراعات دینے کے فیصلے کے خلاف کے پی کے حکومت کی اپیل پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہر کیس کی طرح یہ اپیل 122 دن تاخیر سے دائر کی گئی ہے ، کے پی کے حکومت پر 10 ارب کی تلوار لٹک رہی ہے مگر کیس میں معاونت نہیں مل رہی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں
مزید پڑھیے


پیراگون کیس: سعد اور سلمان رفیق کی ضمانت منظور، حراست کا کوئی جوازنہیں:سپریم کورٹ

بدھ 18 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو تیس تیس لاکھ روپیہ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنیکا حکم دیدیا جبکہ قراردیا کہ خواجہ برادران کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، اکائونٹس میں پیسے آئے تو غیرقانونی کیا ہے ؟ ۔گزشتہ روزجسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مختصر فیصلہ صادر کرتے ہوئے ضمانت
مزید پڑھیے


وقت آگیا ریاستی زمین کا تحفظ کیا جائے ، اراضی بولی بغیر کسی کو نہیں دی جاسکتی سپریم کورٹ

هفته 14 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے سرکاری زمین کی لیز سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ لیز کا دورانیہ ختم ہونے کے بعدازخود لیز میں توسیع نہیں ہوسکتی ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بولی کے ذریعے دوبارہ لیز کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور قرار دیا کہ ریاست کی زمین بولی کے بغیر کسی کو نہیں دی جا سکتی۔دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمار کس دیئے کہ ریاست کی زمینوں کے تحفظ کا وقت آگیا ہے ۔عدالت نے اپیل کنندہ کی اپیل خارج
مزید پڑھیے


نیب کسی کو رکھے نہ رکھے ہم سپروائز نہیں کرسکتے : چیف جسٹس، خلاف ضابطہ تقرری ازخودنوٹس کیس نمٹادیا

جمعه 13 مارچ 2020ء
اسلام آباد،لاہور(خبر نگار، اپنے نیوز رپورٹر سے )عدالت عظمیٰ نے قومی احتساب بیورو میں خلاف ضابطہ تقرریوں کے بارے از خود نوٹس کیس نمٹا تے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ سپریم کورٹ نیب کے کام کو سپر وائز نہیں کرسکتی ۔سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کیخلاف ڈگری کیس خارج کر دیا ، سپریم کورٹ کے روبرو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری کے درست ہونے کی تصدیق کر دی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری کے خلاف درخواست سمیت مقدمے سے متعلق تمام متفرق درخواستیں
مزید پڑھیے


سٹیل ملز ملازمین کو بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑ گئی، حکومت سب کو فارغ کرے : سپریم کورٹ

جمعه 13 مارچ 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ملازم زردار عباسی کی ترقی کے مقدمے کی سماعت کے دوران پاکستان سٹیل ملز میں جاری صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا حکومت تمام ملازمین کو فارغ کر دے ،انھیں بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑ گئی ہے ،مل چلاناہو تو نئے ملازمین بھرتی کر لے ۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ پاکستان سٹیل 2015ئسے بند پڑی ہے ،اس کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات مل رہی ہیں،حکومت پرسالانہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں