اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے ، یہ وقت تمام سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے کا ہے ۔لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ نابالغ اور نااہل حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ،انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔اس موقع پرمولانا فضل الرحمن نے احسن اقبال کو رہائی پر مبارک باد دی ۔