لاہور،اسلام آباد (نمائندہ خصوصی سے ،نیوز رپورٹر،کر ائم رپو رٹر ،وقائع نگار خصوصی ) وفاق ،پنجاب حکومت نے کئی افسروں کے تقرر وتبادلوں کے احکاما ت جاری دئیے ۔حکومت نے گریڈ 22 کے افسر سردار احمد نواز سکھیراکو سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات کر دیا ۔ اس سے قبل وہ اسٹیبلشمنٹڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے ۔گریڈ بیس کے ریاض احمد میمن کو چیئر مین ٹی سی پی مقررکر دیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ٹیکسٹائل خرم شہزاد عمر کی خدمات پنجاب کے حوالے کر د ی گئیں ۔ پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر شرقپور شریف محمد طیب طاہر کو تبدیل کرکے ذیشان نصرا ﷲ رانجھا کو اے سی شرقپور شریف تعینا ت کردیا ۔محمد طیب طاہر کو سول سیکرٹریٹ لاہور پورٹ کرنے کا حکم دیدیا ۔ اس ضمن میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے احکامات جاری کر دئیے جبکہ ایکسائز حکام نے ڈائریکٹر ایکسائز موٹر برانچ عمران اسلم کو ڈائریکٹر ایکسائز گوجرانوالہ کا اضافی چارج دے دیا ۔ ڈائریکٹر ایکسائز گوجرانوالہ عاشق حسین چھٹی پر چلے گئے ۔ پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت علی لالیکا کوپنجاب زکوۃ و عشر کونسل کا شریک چیئرمین نامزد کر دیا ۔ کونسل کے دیگر 9 ارکان کی نامزدگی بھی کردی گئی ہے جن میں ارکان پنجاب اسمبلی سیدیاور عباس بخاری ( اٹک) ، محمد عبداﷲ وڑائچ (گجرات)، سعید اکبر خان ( بھکر)، محترمہ سلیم بی بی (چنیوٹ)، عائشہ اقبال (لاہور)، احمد شاہ کگھہ ( پاکپتن)، سید خاور علی شا ہ (خانیوال) ، محمد افضل (بہاولپور) اور زہرہ بتول (مظفرگڑھ) شامل ہیں۔ ان ارکان کی نامزدگی کی مدت 3 سال ہوگی۔ آئی جی پنجاب کی زیر صدارت ہونیوالے پنجاب پولیس کی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں صوبے بھر میں تعینات 40 ڈی ایس پی کو ایس پی کے عہدوں پر ترقیاں دینے کی منظوری د یدی گئی ۔ اجلاس میں ترقی کے لئے پیش کی گئی 135 ڈی ایس پی افسران کے ناموں کی لسٹ پر غور کیا گیا۔گریڈ 17 کی افسر مس کنول بتول کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ،منصور قادر کو سیکرٹری کوآپریٹو تعینات کر دیا گیا ۔ گریڈ 20 کے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شعیب طارق وڑائچ کو تبدیل کر کے او ایس ڈی ، سیکرٹری کوآپریٹو خالد محمود رامے کو افسر بکار خاص بنا دیا گیا۔ تبادلے