اسلام آباد (92نیوز رپورٹ )وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیر اعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ ندیم بابر، خسروبختیار اور عبد الرزا ق دائود کا دفاع کریں، تینوں ارکان قابل اور ایماندار ہیں ، ان کی ایمانداری پر کوئی شک نہیں۔امید ہے تینوں وزرا انکوائری کمیشن سے کلیئر ہونگے ۔آئی پی پیز کے معاہدے سابقہ حکومتوں کے کئے ۔ایم ڈی پی پی آئی بی شاہجہان مرزا نے آئی پی پیز سے معاہدے کئے ۔وفاقی کابینہ میں بحث جاری رہی کہ ان تینوں ارکان کا میڈیا میں کس طرح دفاع کرنا ہے ۔اس تمام رپورٹ کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈالنا ہے ۔وزرا میں چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ اس سکینڈل کی رپورٹ آٹا ، چینی سے مختلف ہوگی۔