اسلام آباد (سٹاف رپو رٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئے 499,040درخواستوں کی ڈیجیٹلائزیشن کرلی ۔یہ سکیم پاکستانی شہریوں کو کم لاگت پر گھر فراہم کرنے کیلئے لانچ کی گئی ۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے جس میں ہر سال اضافہ ہورہاہے ۔ نادرا کو اس منصوبہ میں درخواستوں کی ڈیجیٹلائزیشن کا ٹاسک دیاگیاہے اور اتھارٹی نے پراجیکٹ کا پہلا فیز مکمل کرلیاہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے پیر کوجاری کردہ اعداد وشمار میں18اگست2018سے 10مارچ 2019تک نادرا کے ان منصوبوں اور دیگر خدمات کے بارے میں کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔