اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) ایکسپریس وے کاک پل پر ڈمپر بریک فیل ہونے کی وجہ سے گاڑیوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ، ڈمپر کی ٹکر سے 7 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ٹی چوک کی جانب سے آنے والا ڈمپر کاک پل کے قریب سے گزر رہا تھا کہ بریک فیل ہو گئی جس کی وجہ سے ڈمپر نے 7 گاڑیوں کو کچل دیا ۔ جاںبحق ہونیوالوںکی شناخت خرم شہزاد اور محبوب اسلم کے نام سے ہوئی جبکہ توقیر حیدر ، محمد ریاض اور پرویز خان زخمی ہو گئے ، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں ایکسپریس وے پر بدترین ٹریفک جام رہا ۔