اسلام آباد (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے اسلام آباد بار میں وکلا کی ممبرشپ کیلئے ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی قرار دیدیا ۔ جمعہ کو اسلام آباد بار نے الیکشن لڑنے والے امیدوار کیلئے بھی ختم نبوت حلف نامہ لازمی قرار دیدیا ۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں کہاگیاکہ پرانے ممبران بار31 دسمبر تک ختم نبوت کا حلف نامہ جمع کرائیں،ختم نبوت کا حلف نامہ جمع نہ کرانے والے وکیل کی ممبرشپ کینسل تصور ہو گی۔قراداد میں کہاگیاکہ ممبرشپ کے حصول کیلئے نئے ممبران کیلئے ختم نبوت حلف نامہ ضروری قرار دیا گیا ہے ،ختم نبوت کا حلف نامہ جمع کرانے کی شرط مسلم ممبران کیلئے ہو گی۔قرارداد کے مطابق ختم نبوت حلف نامہ ممبرشپ فارم اور الیکشن فارم کا لازمی حصہ ہو گا۔