کراچی( آن لائن )ڈالر کی دیکھا دیکھی دوسری کرنسیز نے بھی اڑان بھر لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران برطانوی پانڈ 10روپے مہنگا ہو گیا۔پانڈ نے ڈبل سینچر کر لی اور 200کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو 11 روپے مہنگا ہو گیا ہے ۔ایک ہفتے میں یورو 176روپے تک پہنچ گیا۔۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت بھی 42روپے ہو گئی۔ایک ہفتے کے دوران امارات درہم 2.6 روپے مہنگا ہوا۔اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 43 روپے کا ہو گیا۔