کراچی ( کامرس رپورٹر) ہفتہ کے دن مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اور برطانوی پونڈ کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم رہی تاہم گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں17پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157روپے سے کم ہو کر 156.93 روپے اور قیمت فروخت157.30روپے سے کم ہو کر 157.13روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.50روپے سے بڑھ کر 155.70 روپے اور قیمت فروخت156.50روپے سے بڑھ کر 156.70 روپے پر جا پہنچی ۔ یورو کی قدر میں 2.50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 173روپے سے بڑھ کر176روپے اور قیمت فروخت 176روپے سے بڑھ کر178.50روپے ہو گئی اسی طرح 1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 195روپے سے بڑھ کر197روپے اور قیمت فروخت 198روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہو گئی ۔