اسلام آباد(صباح نیوز)اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم کے بعد پارلیمانی کمیٹی کو بھی خط لکھ دیا جس میں وزیر اعظم کو بھجوانے گئے ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئینی تقاضوں کے مطابق وزیر اعظم نے بامقصد مشاورت نہیں کی،انہوںنے ذاتی رابطے کی بجائے سٹاف کے ذریعے خط و کتابت کی۔ خط میں شہباز شریف نے اپنے نام براہ راست پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیئے ۔