اسلام آباد(92 نیوزرپورٹ)الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملے پرچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اورسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی آج ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی۔ملاقات سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکے چچاکے انتقال کے باعث منسوخ ہوئی۔چیئرمین سینٹ اورسپیکرقومی اسمبلی کے درمیان ملاقات کل یا بدھ کوہونے کا امکان ہے ۔ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔