اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران سے حلف نہ لینے کا چیف الیکشن کمشنر کا اقدام چیلنج کر دیا گیا ۔گزشتہ روز سپریم کورٹ بارکی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہاگیاکہ چیف الیکشن کمشنر کو حلف لینے کا پابند کیا جائے ،دونوں ممبران کی تقرریاں قانونی ہیں۔