واشنگٹن(اے ایف پی)امریکہ نے جمعہ کو ریکارڈ 7.5 بلین ڈالرمالیت کی یورپی مصنوعات پرمحصولات عائد کر دیں۔ ائیربیس فرانسیسی شراب اورسکاٹ لینڈکی وسکی ان اعلیٰ سطحی اہداف میں شامل ہیں ۔واشنگٹن میں موثرہونے والی محصولات یورپی حکام کی جانب سے آخری لمحے میں ملتوی کرنے کی درخواستوں اورفرانسیسی وزیراقتصادیات برنولی مائرکی جانب سے جوابی اقدام کے انتباہ کے باوجودعائدکردی گئی ہیں۔