نیویارک (اے پی پی) امریکا میں سویابین کے نرخ پانچ ہفتے کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں کمی کے باعث جنس کی برآمدات میں اضافے کی توقع ہے ۔گندم اور مکئی کے نرخوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈمیں سویابین کے وقفے سے قبل جنوری کیلئے سودے 6.50 سینٹ بڑھ کر 9.16 ڈالر فی بشل طے پائے ۔ گندم کے مارچ کیلئے سودے 15.25 سینٹ بڑھ کر 5.31 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے ۔ مکئی کے مارچ کیلئے سودے 2.25 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.85 ڈالر فی بشل طے پائے ۔