واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے ڈھائی سو ارب ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پر اضافی محصولات معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اضافی محصولات آئندہ منگل سے لاگو ہونا تھے ۔دوسری جانب چین نے بھی 40 سی50ارب ڈالر مالیت کی امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کی حامی بھری ہے ۔ یوں دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین گزشتہ15 ماہ سے جاری کشیدگی اور تجارتی جنگ میں اب کمی آتی دکھائی دے رہی ہے ۔ یہ پیش رفت جمعرات اور جمعہ کو واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے ۔ مزید سنجیدہ معاملات آئندہ مذاکراتی مراحل میں زیر بحث آئیں گے ۔