اسلام آباد (این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان شیڈول میں تبدیلی کے باعث موخر کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔زلمے خلیل زاد کو افغانستان، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کرنا تھا۔امریکی نمائندہ خصوصی گزشتہ ماہ بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔