کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ر وپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھربڑھ گئی ۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر15پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138.75 روپے سے بڑھ کر138.90روپے اور قیمت فروخت 138.85 روپے سے بڑھ کر139روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر30پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138.20روپے سے بڑھ کر138.50روپے اور قیمت فروخت138.70روپے سے بڑھ کر139روپے کی سطح پر جا پہنچی ۔