کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں15پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں15پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے سے گھٹ کر 155.60 روپے اورقیمت فروخت155.85روپے سے گھٹ کر 155.70 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی ہوئی اورامریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے گھٹ کر155.45روپے اور قیمت فروخت155.80روپے سے گھٹ کر 155.65 روپے ہوگئی۔