کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں خرید میں15پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت ساڑھے 4ماہ کی کم سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید15پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156.05روپے سے گھٹ کر155.90روپے اورقیمت فروخت156.15روپے سے گھٹ کر 155.95 روپے ہوگئی جو گزشتہ ساڑھے 4ماہ کی کم سطح ہے البتہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔