اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہے جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا،ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد ، خودمختار اور فعال ہے ۔ انہوں نے کہا احسن اقبال کو انتہائی بے شرمی سے جھوٹ بولتادیکھ کرشیطان بھی کہتا ہوگاگریٹ ورک استاد جی۔