کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بدھ کو اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی ،ڈالر مہنگا، سونا سستا ہوگیا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب حصص خریداری میں دلچسپی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 40427.90پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباو بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 40061پوائنٹس کی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کا اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 29.90پوائنٹس کی کمی سے 40154.11پوائنٹس پر بند ہوا ۔دریں اثنائمقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت2300روپے کی کمی سے ایک لاکھ20ہزار روپے ہوگئی ۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں2300روپے کی کمی ہوئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ20ہزارروپے ہو گئی ۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.25روپے سے بڑھ کر168.30روپے اور قیمت فروخت168.50روپے سے بڑھ کر168.55روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں50،50پیسے کا اضافہ ہوا ۔