لاہور( این این آئی )ایک ماہ میں سیمنٹ کی کھپت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اکتوبر میں تقریباً 50 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوا۔حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقوم جاری ہونے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اس کی فروخت پر نظر آنے لگے ، اکتوبر میں سیمنٹ کی فروخت 9 فیصد اضافے سے تقریباً 50 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی جو ایک ماہ میں سب سے زیادہ سیمنٹ فروخت کا ریکارڈ ہے ۔اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات 28 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 88 ہزار ٹن رہی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی کھپت ساڑھے 4 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 61 لاکھ ٹن رہی۔چار ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 2 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 33 لاکھ ٹن جبکہ برآمدات 4 فیصد اضافے سے 28 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔