انقرہ(آن لائن)ترک ایوان صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ ایران وان شہر میں موٹر ساز کمپنی لگائے گا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک ایوان صنعت و تجارت کے عہدیدار نے بتایا کہ ایران کی معروف موٹر ساز کمپنی خدرو اور ترک ایوان صنعت و تجارت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی موٹرکمپنی خدرو کو کارخانہ لگانے کیلئے 50 ہیکٹر رقبے پر محیط اراضی مختص کی گئی ۔