سنگاپور ( اے ایف پی) ایشیائی ٹریڈ میں چار فیصد تک قیمتیں گرنے کے بعد گزشتہ روز برینٹ خام تیل میں ریکوری دیکھی گئی ۔دونوں برینٹ خام تیل اور یو ایس بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ پیر کو چار فیصد سے زائد گر گئے تھے ۔ تاہم گزشتہ روز ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تین سینٹ اضافے سے 68.09 ڈالر فی بیرل اور برینٹ خام تیل 45 سینٹ اضافے سے 72.29 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔