ٹوکیو( آن لائن ) ایشیائی مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ جاپانی ین کی شرح تبادلہ اور ربڑ کے چینی سٹاک میں اضافہ ہے ۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 0.7 ین کم ہوکر 199.8 ین (1.86 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے ۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 10 یوان گر کر 11735 یوان (1707 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے ۔