لاہور ( پ ر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ امریکہ کی جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی نائب سیکریٹری ایلس ویلز کا سی پیک کے متعلق پاکستان اورچین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ہم یہ بالکل برداشت نہیں کریں گے کہ خطے کی بہتری کے لئے بنائے گئے اس پراجیکٹ کے متعلق امریکہ عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرے ،چین ہمارا درینہ دوست ہے اور اس نے ہر اس مشکل وقت میں پاکستان کے کندھے سے کندھا ملایا ہے جب پاکستان کو اس کی ضرورت تھی چین کے تعاون سے بننے والا سی پیک منصوبہ پوری دنیا کے لئے ایک بہترین مارکیٹ بن کر ابھرے گا اور یہی چیز امریکہ کو ہضم نہیں ہو رہی ہے ۔چین نے سیاسی مقاصد یا مخصوص حکومتوں سے بالاتر ہو کر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔