واشنگٹن( آن لائن )ایمازون نے اپنے ہیڈکوارٹرز کو 2 حصوں میں بانٹتے ہوئے امریکا کے شہر نیو یارک اور واشنگٹن میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔200 شہروں میں سال بھر سے تلاش کے بعد کمپنی نے نوکریوں، ترقی اور ٹیکس ریوینیو کو لانے کے لیے نیو یارک میں کوئینز کے قریب لونگ آئی لینڈ اور واشنگٹن کے قریب کرسٹل سٹی ایریا میں 2 ہیڈ کوارٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔