لاہور(خبرنگارخصوصی) پاکستان کی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی سات بڑی تنظیموں نے لاہور پریس کلب کے باہربجٹ کے خلاف احتجاج کیا ،احتجاج میں شریک تاجروں اور صنعت کاروں نے بازئوں پر سے سیا پٹیاں باندھ رکھی تھیں،مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی، پاکستان نیٹ ویئر ایسوسی ایشن اینڈ سوئیٹر ایکسپورٹرز، پاکستان ہوزری مینو فیکچر ایسوسی ایشن، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، کارپٹ مینوفیکچر اینڈ ایکسپوٹرز ،پاکستان کینوس ٹینٹ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن اوردیگر ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے منشور اورایکسپورٹ پالیسی کے خلاف ہے ۔