لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ بڑا سکور بن جائے تو ٹیم انڈر پریشر آجاتی ہے ۔کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر محمد یوسف نے پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ شروع میں رن آؤٹ سے آسٹریلیا کو مومینٹم مل گیا، مہمان ٹیم نے ریورس سوئنگ کا بھی بہت اچھے سے استعمال کیا۔گرین کیپ کے بیٹنگ کوچ نے مزید کہا کہ پلیئر کو اپنی سٹرینتھ کو نہیں چھوڑنا چاہیے ، امام الحق اپنی سٹرینتھ کے مطابق کھیل رہے تھے ۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت کر بڑا سکور بناتے تو آسٹریلیا کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا تھا، سیکھنے کا عمل تو ہمیشہ جاری رہتا ہے ۔