لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،خصوصی نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے ایک بار پھر پارٹی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں ن لیگ کو شکست پر ماروی میمن نے قیادتکو تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹویٹ کیا کہ بادشاہت اور سب غرور خاک میں مل گیا۔ یہ حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی خود کو حکمران سمجھ رہے تھے ، ان کے اردگرد جو لوگ ہیں ان کی عزت ہے اور نہ دماغ۔قبل ازیں ایک ٹویٹ میں ماروی میمن نے اپوزیشن اتحاد کو منافقت قرار دیا تھا۔