اسلام آباد(خبرنگار) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر درخواست گزاروں نے صدارتی ریفرنس کیس کے خلاف دائرمقدمات کی سماعت ملتوی کرنے کے لئے متفرق التواء کی درخواستیں دائر کی گئیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے الیکشن اور وفاقی دارالحکومت میں ایک سیاسی جماعت کے مجوزہ دھرنا کے باعث مقررہ تاریخ پر سماعت نہ کی جائے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ 29 اور 30 اکتوبر کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ہونے ہیں، جبکہ سماعت والے دنوں میں اسلام آباد میں دھرنا ہوگا اس لئے 28اکتوبر کو مقررہ سماعت ملتوی کردی جائے کیونکہ دھرنے کے باعث سفر کے لیے حالات موزوں نہیں ہونگے ۔