اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،874 میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ، یہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کووڈ۔19 سے متاثر ہوئے بغیر 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ،یہ پراجیکٹ دریائے کنہار میں 9 1.963 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے ، اس پراجیکٹ سے 4250 لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے ۔