اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ)بجلی کی قیمت میں 14پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔نیپراکے مطابق قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا ہے ،فیصلے کا اطلاق ایک سال کیلئے ہوگا۔کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلہ لاگونہیں ہوگا۔فیصلے کا اطلاق دسمبرسے شروع ہوچکا۔دریں اثنا اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں 15روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کردی۔اوگراکے مطابق قیمت کا تعین دسمبرکے مہینے کیلئے کیاگیاہے ۔سوئی ناردرن کمپنی کیلئے ایل این جی کی قیمت 1680روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کمپنی کیلئے قیمت 1678روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے ۔نومبرکیلئے سوئی ناردرن کی قیمت 1695اورسوئی سدرن کیلئے قیمت 1693روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔