کراچی(کامرس رپورٹر ) انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ(ای ڈی بی) کے جنرل مینیجر انجینئر کے بی علی نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ویلیو ایڈڈ انجینئرنگ مصنوعات کا فروغ ناگزیر ہے ، صنعتی شعبے کے مسائل جان کر برآمدات کے اضافے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا چاہتے ہیں، الیکٹرک کار کے پرزوں اور بالخصوص بیٹری کے حوالے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی کام ہورہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب میں کیا اس موقع پر کاٹی کے نائب صدر سید واجد حسین، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے آٹوموبیل غضنفر علی خان، فرازالرحمن، سلیم الزمان اور دیگر نے بھی اظہار کیا۔