اسلام آباد ( نیٹ نیوز) پاکستان سفارتی سطح پر ایک بار پھر بھارتی عزائم کو شکست دیتے ہوئے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا تین سال کیلئے صدر منتخب ہو گیا۔پاکستان جنوری 2021ء سے 3 سال کے لئے آئی ڈی ایل او کی صدارت کرے گا۔ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم پاکستان کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) میں نمائندگی کریں گے ۔انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) بین الاقوامی سطح پر انصاف، معیشت، صحت، خوراک اور انسانی حقوق سمیت مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے ۔اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا بطور صدر منتخب ہونا خوش آئند اور سفارتی سطح پر بھارت کی شکست ہے ،پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کا شکر گزار ہوں۔
بھارتی عزائم کو شکست: پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب
جمعرات 26 نومبر 2020ء
اسلام آباد ( نیٹ نیوز) پاکستان سفارتی سطح پر ایک بار پھر بھارتی عزائم کو شکست دیتے ہوئے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا تین سال کیلئے صدر منتخب ہو گیا۔پاکستان جنوری 2021ء سے 3 سال کے لئے آئی ڈی ایل او کی صدارت کرے گا۔ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم پاکستان کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) میں نمائندگی کریں گے ۔انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) بین الاقوامی سطح پر انصاف، معیشت، صحت، خوراک اور انسانی حقوق سمیت مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے ۔اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا بطور صدر منتخب ہونا خوش آئند اور سفارتی سطح پر بھارت کی شکست ہے ،پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کا شکر گزار ہوں۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعرات 26 نومبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں