اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ مالی سال کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ کمپنی لمیٹدکو13.16 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا۔ مالی سال 2017-18ء کے دوران کمپنی کو مجموعی طورپر13.16 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 1.01 فیصد کم ہے ۔مالی سال 2016-17ء کے اسی عرصہ میں کمپنی کو 13.3 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔