اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے طبی سہولیات، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وبا پر قابوپایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے ، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ جمعہ کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے ، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے ،پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت،چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اتراہے ۔