اسلام آباد ( آن لائن )دسمبر 2019 کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ ایل ایس ایم کی شرح نمو میں 9.66فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ آٹھ مہنیوں کے دوران ایل ایس ایم کی شرح ترقی میں مسلسل کمی کے بعد دسمبر 2019 میں 9.66فصید اضافہ خوش آئند ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2018 کے مقا بلہ میں دسمبر 2019 کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی کارکردگی میں نو فیصد سے زیادہ اضافہ ریکاڈ کیا گیا ہے جبکہ نومبر 2019 کے مقابلہ میں دسمبر 2019کے دوران ایل ایس ایم کی کارکردگی میں 16.4فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ایل ایس ایم کے شعبہ کی کارکردگی میں اضافے سے قومی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور ملک میں تجارتی،کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ پی بی ایس کے مطابق دسمبر 2018 کے دوران فوڈ اینڈ بیوریج گروپ کی کارکردگی میں 41.57 فیصد کا نمایاں اضافہ جبکہ پلیراینڈ بورڈ کے شعبہ میں 33.4 فیصد اورچمڑے کی مصنوعات کے شعبہ کی کارکردگی میں 16.1فصید اضافہ ہوا ہے جس کے نتجہ میں ایل ایس ایم کے شعبہ کی مجموعی کارکردگی 9.66فصید تک بڑھ گئی ۔