اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی پر ہفتہ واراعداد و شمارجاری کردئیے ،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.22فیصد کمی، 23 اشیاضروریہ کی قیمتوں اضافہ ریکارڈکیاگیا،1ہفتے کے دوران دودھ ،دہی ،نمک سمیت 21 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا،چینی ،گھی ،کوکنگ آئل ،لہسن،دال چنا کی قیمت میں اضافہ ریکارڈکیاگیا،مرچ پاوڈر،مٹن،چاول اور دال ماش کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 84 پیسے اضافہ ریکارڈکیاگیا،ملک میں گھی کی اوسط فی کلو قیمت 267 روپے 18 پیسے ہو گئی،لاہور،فیصل آباد میں گھی 290 روپے فی کلو میں فروخت ہوا،دال مونگ کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا،دال مونگ کی فی کلو قیمت 229 روپے 84 پیسے ہو گئی،ملک میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا،ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ،ایک ہفتے میں آٹے کے 20کلوتھیلے کی قیمت949روپے 26پیسے ہوگئی،ایک ہفتے کے دوران آگ جلانے والی لکڑی کی فی من قیمت میں 5 روپے 16 پیسے اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران کیلا،گڑ،دال چنا کی قیمت میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی قیمت میں 31 روپے فی درجن کمی ریکارڈکی گئی،انڈوں کی اوسط قیمت 199 روپے سے کم ہو کر167 روپے 91 پیسے ہوگئی،ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 46 پیسے کمی ،ٹماٹر کی قیمت 84 روپے 64 پیسے سے کم ہو کر 75 روپے 18 پیسے ہو گئی،آلو کی فی کلوقیمت میں2روپے 16 پیسے کمی ،پیاز 1روپے 68 پیسے سستی ہوئی ،چکن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے ،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ساڑھے 4روپے کمی ریکارڈکی گئی۔