اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، خصوصی نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے مالی سال19 -12018 کے آئندہ 9 ماہ کیلئے ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کر تے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیب 6 سے بڑھا کر 8 کرنے کی تجویز ہے ۔ سالانہ 12 لاکھ روپے تک کی آمدن پر ٹیکس کی پرانی شرح کو برقرار رکھاہے ۔سالانہ 4 لاکھ روپے تک آمدن والے افراد کو ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا۔4 سے 8 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ایک ہزار ،8 سے 12 لاکھ آمدن پر 2 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔12سے 24 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 5 فیصد ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔ 24 سے 30 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد جبکہ اضافی 60 ہزار روپے فکس ٹیکس دینا ہوگا۔30 سے 40 لاکھ روپے آمدن پر 20 فیصد ٹیکس جبکہ ڈیڑھ لاکھ روپے اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔40 سے 50 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 25 فیصد جبکہ3 لاکھ 50 ہزار روپے اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔50 لاکھ سے زائد سالانہ آمدن پر 6 لاکھ روپے ٹیکس جبکہ29 فیصد اضافی ٹیکس بھی دینا ہوگا۔ ٹیکس سلیب