اسلام آباد(آن لائن) رواں مالی سال کے دوران ملک میں تیل وگیس کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران تیل وگیس کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 253.2 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا،یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 31.53 فیصد زیادہ ہے ۔گذشتہ مالی سال کے دوران تیل وگیس کے شعبے میں 192.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2015-16 اور 2016-17 ء میں تیل وگیس کے شعبے میں بالترتیب 248.9 اور300.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان میں تیل وگیس کاشعبہ ان شعبوں میں شامل ہے جہاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح زیادہ ہے ۔