ٹوکیو (اے ایف پی) جاپان نے کہا ہے کہ رواں سال تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو میں 0.3 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ قدرتی آفات کے باعث شہریوں کی قوت خرید اور ملکی مصنوعات کی برآمد کم ہونا ہے ۔جولائی سے ستمبر کے دوران اشیاء و خدمات کی برآمد میں دوسری سہ ماہی کی نسبت 1.8 فیصد کمی ہوئی، اس کے علاوہ نجی اخراجات کی شرح 0.1 فیصد اور تکنیکی شعبے میں سرمایہ کاری کی شرح میں 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔