اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس 12 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا،عدالت نے اٹارنی جنرل ، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین اورپراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ نمر مجید کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔