اسلام آباد(نامہ نگار،نیٹ نیوز) نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف تیسرا ریفرنس دائر کردیا۔ریفرنس ہریش اینڈ کمپنی کیس میں دائر کیا گیا جس میں سابق صدر سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ریفرنس میں نیب کا موقف ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی آصف زرداری کی کمپنی پارک لین سٹیٹ کی فرنٹ کمپنی ہے ، ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ حکومت سے غیرقانونی ٹھیکہ لیا، کاغذات میں منصوبہ مکمل کیا گیا جبکہ موقع پر کوئی کام ہی نہیں ہوا، ہریش اینڈ کمپنی کے ٹھیکے کی رقم نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات پر خرچ ہوئی۔